اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کے مطابق بحرین کے مختلف شہروں خاص طور پر دارالحکومت منامہ کے باشندے سڑکوں پر نکل آئے اور آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے آزادی اور جمہوریت کامطالبہ کیا۔ آل خلیفہ حکومت نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے اور ان کو زد و کوب کرکے بھاری تعداد میں گرفتار کرلیا اور کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ الوفاق گروپ نے، جو منامہ حکومت کا سب سے بڑا مخالف گروپ ہے، اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ فورسیز نے 2013 میں اسکولوں اور گھروں پر حملے کرکے دوسو سے زائد بچوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ گذشتہ سال سے اب تک سات ہزار تین سو افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ فروری 2011 سے بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف ہر روز مظاہرے ہورہے ہیں۔ مظاہرین، ملک میں سیاسی اور اقتصادی امور میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے ملک میں اغیار کی مداخلت ختم کرنے کے خواہاں ہيں۔ بحرینی عوام کو سرکوب کرنے کے لئے آل خلیفہ حکومت نے سعودی فورسیز سے بھی استفادہ کیا ہے۔ سعودی فورسیز بے رحمی کے ساتھ مظاہروں میں شریک افراد پر مظالم ڈھاتی اور ان کے مظاہروں کو کچل دیتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲